Sunday, June 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی میں زیادتی اور ویڈیو اسکینڈل کے مجرم سہیل ایاز کو 3 مرتبہ سزائے موت کا حکم

راولپنڈی میں زیادتی اور ویڈیو اسکینڈل کے مجرم سہیل ایاز کو 3 مرتبہ سزائے موت کا حکم
November 18, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں زیادتی کا شکار بچوں کو انصاف مل گیا۔ زیادتی اور ویڈیو اسکینڈل کے مجرم سہیل ایاز کو 3 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مجموعی طور 15 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنایا۔ مجرم کو منشیات کیس میں بھی ساڑھے 5 سال قید اور 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ شریک ملزم خرم عرف کالا کو سات سال قید سنائی گی۔