راولپنڈی، بینظیر بھٹو اسپتال میں گیس لیکیج سے دھماکہ، آرتھو پیڈک آپریشن تھیٹر مکمل تباہ

February 23, 2021
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں بینظیر بھٹو اسپتال میں گیس لیکیج سے دھماکے کے باعث آرتھو پیڈک کا آپریشن تھیٹر مکمل تباہ ہوگیا۔
دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، فائربریگیڈ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔