رانا ثنا اللہ کی منشیات اسمگلنگ میں گرفتاری کے تمام ثبوت موجود ہیں ، شہریار آفریدی

رانا ثنا اللہ منشیات اسمگلنگ گرفتاری ثبوت شہریار آفریدی
۰۴ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۲۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی نگرانی کی جارہی تھی۔ منشیات برآمدگی کے تمام ثبوت موجود ہیں اور عدالت میں پیش کریں گے۔

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے کہا کہ ساری تفصیلات بتائیں گے۔ بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالیں گے اور خیانت کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کہ گاڑی کو مانیٹر کیا جارہا تھا۔ ایسے لوگ ملک کو بدنام کررہے ہیں۔

صحافیوں کی جانب سے راولپنڈی میں منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی نہ کیے جانے کے سوال پرشہریارآفریدی نے کہا، ثبوت ہیں تو دیئے جائیں۔ چبھتے سوالات جاری تھے کہ وزیرمملکت پریس کانفرنس سے اٹھ کر چلے گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز