رانا ثنا اللہ کو 15 کلو ہیروئن کے ساتھ پکڑا ، شہریار آفریدی


رانا ثنا اللہ ، 15 کلو ، ہیروئن ، پکڑا ، شہریار آفریدی
۱۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا رانا ثناء اللہ کو 15 کلو ہیروئن کے ساتھ شاہراہ عام سے گرفتار کیا۔

وزیر مملکت شہریار آفریدی نے رانا ثناء اللہ کیس کے حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ شہریار آفریدی نے رانا ثناء اللہ کو عالمی ڈرگ ڈیلرایل چیپو قراردیا اور کہا پاکستان میں ایل چیپیو رانا ثنا اللہ ہے ،جسے اے این ایف نے شاہراہ عام سے گرفتار کرکے 15 کلو ہیرؤئن برآمد کی۔ اسلحہ سمیت تمام ثبوت عدالت میں پیش کر چکے ہیں۔

شہریار آفریدی نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے بھاری بنک اکاؤنٹس اور غیرقانونی جائیدایں بنائیں ، فروخت کچھ نہیں، سب خریدا گیا ذرائع کا کچھ نہیں پتا ، وکالت کے حوالے سے ہائی کورٹ ہو یا سپریم کورٹ ، رانا ثناء اللہ نام کہیں درج نہیں ۔  شہریار آفریدی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مقدمہ راولپنڈی منتقل کرنے کی بھی استدعا کی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ قانون سب کے لیےبرابر ہے۔ ٹرائل شروع ہونے پر تمام ثبوت عدالت میں پیش کرینگے۔

تازہ ترین ویڈیوز