رانا ثناء قیادت کے بیرون ملک بھاگنے پر ذہنی توازن کھو بیٹھے، فردوس عاشق


اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم عمران خان ‏ اطلاعات و نشریات ‏ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ‏ انتہاپسندی کی آگ ‏ ٹویٹ پیغام
۱۸ جنوری, ۲۰۲۰ ۲:۴۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ رانا ثناء اللہ قیادت کے ملک سے باہر بھاگنے پر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

فردوس عاشق کہتی ہیں کہ رانا ثناء اللہ نے کہا نوازشریف اسپتال سے گھر جاسکتے ہیں تو ہوٹل بھی جاسکتے ہیں، ان کا مطلب ہے نوازشریف تندرست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل سے سیدھا جیل بھی جاسکتے ہیں، رانا صاحب پہلے اندرونی لڑائی کا شکار اپنی پارٹی میں مڈٹرم الیکشن کرائیں۔ آپ کی سیاسی ساکھ ختم، قیادت سر پر پاؤں رکھ کر بھاگ چکی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جس مقدمہ میں آپ کو ضمانت ملی اس کا ٹرائل ابھی باقی ہے، اس پر توجہ دیں، آپ کی قیادت نے کارکنوں کو دھوکہ دیا، ان پر برسیں۔

تازہ ترین ویڈیوز