رانا ثناء اللہ کیخلاف چالان لاہور کی عدالت میں پیش کر دیاگیا

رانا ثناء اللہ ‏ چالان لاہور ‏92 نیوز پاکستان مسلم لیگ ن ‏ ‏15 کلو ہیروئن اینٹی نارکوٹکس فورس
۲۴ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۲۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کیخلاف 15 کلو ہیروئن کا چالان لاہور کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چالان انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا، سابق صوبائی وزیر قانون کو اے این ایف حکام نے یکم جولائی کو موٹر وے پر ناکہ لگا کر منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب رانا ثناء کے ساتھیوں کا مجرمانہ ریکارڈ اے این ایف کو ارسال کر دیا گیا۔

فیصل آباد پولیس نے رانا ثناﷲ کے ساتھیوں کا مجرمانہ ریکارڈ اے این ایف کو بھجوا دیا ۔بھجوائے گئے ریکارڈ میں  راناثناء اللہ کے دوستوں  رانا اظہر،شیخ عمران،شموعرف صابی کیخلاف  مختلف تھانوں میں منشیات فروشی اوربجلی چوری کے مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کے رانا ثنااللہ سے تعلق  کی تفصیلات بھی ریکارڈ میں شامل  ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز