Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

رانا ثناء اللہ کیخلاف چالان لاہور کی عدالت میں پیش کر دیاگیا

رانا ثناء اللہ کیخلاف چالان لاہور کی عدالت میں پیش کر دیاگیا
July 24, 2019 02:28 pm

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کیخلاف 15 کلو ہیروئن کا چالان لاہور کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چالان انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا، سابق صوبائی وزیر قانون کو اے این ایف حکام نے یکم جولائی کو موٹر وے پر ناکہ لگا کر منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ دوسری جانب رانا ثناء کے ساتھیوں کا مجرمانہ ریکارڈ اے این ایف کو ارسال کر دیا گیا۔ فیصل آباد پولیس نے رانا ثناﷲ کے ساتھیوں کا مجرمانہ ریکارڈ اے این ایف کو بھجوا دیا ۔بھجوائے گئے ریکارڈ میں  راناثناء اللہ کے دوستوں  رانا اظہر،شیخ عمران،شموعرف صابی کیخلاف  مختلف تھانوں میں منشیات فروشی اوربجلی چوری کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے رانا ثنااللہ سے تعلق  کی تفصیلات بھی ریکارڈ میں شامل  ہیں۔

Contact Details