Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رانا ثناء اللہ کا داماد شہریار مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

رانا ثناء اللہ کا داماد شہریار مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
August 17, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) قتل کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے داماد ملزم رانا شہریار کے خلاف کئی نئے انکشافات سامنے آگئے، آصف بٹ اور عمران بٹ قتل کیس میں گرفتارکرائے کے قاتل نے ملزم کے خلاف پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا،ادھر عدالت نے ملزم شہریار کو مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالےکردیا۔ سمن آباد میں سیاسی رنجش پرقتل ہونے والے آصف بٹ اورعمران بٹ کے مقدمہ قتل میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے داماد ملزم رانا شہریارکے حوالے سے کئی نئے انکشافات سامنے آگئے، قتل کیس میں گرفتار ملزم علی رضا نے رانا شہریار کے خلاف پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا، ملزم کے مطابق رانا شہریار نے اپنے دوست مزمل شاہ کے ساتھ مل کردونوں بھائیوں کے قتل کا پلان بنایا۔ ملزم کے مطابق مزمل شاہ کی رہائشگاہ پرپلاننگ کے بعد شہریار نے اسے اور ایک ساتھی کوپیسے دیئے جبکہ اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی فراہم کی۔ آصف بٹ اور عمران بٹ کو قتل کرنے کے بعد وہ کچھ عرصہ مزمل شاہ اور بعد میں رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پرروپوش رہے۔ ملزم علی رضا کے مطابق اسکے ساتھی وقارمنیر کو رانا ثناء اللہ کے منظورِ نظرسابق ڈی ایس پی ملک خالد نے جعلی پولیس مقابلے میں مروا دیا۔ ادھرعدالت نے ملزم شہریار کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرتھانہ سمن آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔