Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راناثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع

راناثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع
October 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) 15 کلو منشیات اسمگلنگ کیس میں  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں  9 روز کی توسیع کر دی گئی ۔ عدالت نے ملزم کو 18 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پندرہ کلو منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثناء اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد منشیات عدالت پیش کیا گیا ،  عدالت نے رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے ۔ اےاین ایف پراسیکیوٹر نے کہا کہ  ملزم باہر جاتے ہیں تو کہتے ہیں ان کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، اس کیس کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے ۔