راجن پور میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، 3 دہشت گرد گرفتار


راجن پور ، سکیورٹی فورسز ، دہشت گردی ، منصوبہ ، روجھان، دہشت گرد ، گرفتار
۲۵ مارچ, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۸ دن

 راجن پور (92 نیوز) راجن پور میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ روجھان سے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیئے جن سے 2 ریموٹ کنٹرول بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

بی ڈی ایس راجن پور کے مطابق بم 3 سے 5 کلو کے درمیان تھے۔ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے دونوں بم کو ناکارہ بنا دیا ۔

انہوں نے کہا سیکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ دہشت گرد بم کو اہم مقامات پر لگانے جارہے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز