ذیابیطس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے ‏

نیوز, اسلام آباد ‏, ذیابیطس ‏, عالمی دن
۱۴ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی آج ذیابیطس  کا دن منایا جا رہا ہے ، اس دن کو منانے کا مقصد اس بیماری سےمتعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ، ڈاکٹر شہریوں  کو بتا رہے ہیں کہ کس طرح سے بچاؤ ممکن ہے اور اگر شوگر ہو جائے تو کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔

کراچی میں بھی آگاہی کیمپ  لگائےگئےہیں ، طبی ماہرین کہتے ہیں اپنی صحت توجہ دینے سے ذیابیطس  کے مرض سے بچا جاسکتاہے ، بیماری سے متاثرہ  افراد کہتے ہیں انہیں اس بیماری کےبارے میں معلوم نہیں تھا ، جب پتہ چلاتو بہت پریشان ہوئے لیکن  ڈاکٹروں کی ہدایت پرعمل کرکےمعمول کےمطابق زندگی گزاررہےہیں۔

شہریوں نے طبی کیمپ میں شوگر کے ٹیسٹ بھی کروائے ، ماہرین کا کہنا تھا دنیا بھرمیں ہر سال لاکھوں افراد اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں ، تھوڑی سےورزش اور احتیاط  کر کے ذیابیطس سےبچا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز