Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دیوان مودود کل بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کرینگے

دیوان مودود کل بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کرینگے
September 4, 2019
پاکپتن ( 92 نیوز) حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 777ویں سالانہ عرس کی تقریبات عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ دیوان مودود کل بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کرینگے عرس بابا حجرت فرید الدین مسعود گنج شکر  کے عرس پر ملک و بیرون ملک سے بہت بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔روایتی محفل سماع کا آج آخری روز ہوگا،الوداعی رنگ پڑھ کر دعا کی جائیگی۔ عرس کے موقع پر دربا ر کی مسجد کو بند کرنے سے عرس پر آنیوالے زائرین اور نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے  ،  عرس کے ایام میں مسجد کو صرف نماز کے اوقات میں ہی کھولا جاتا ہے جبکہ زائرین کا مطالبہ ہے کہ مسجد کو 24گھنٹے کھلا رکھا جائے تاکہ وہ آسانی سے عبادات کر سکیں اور انہیں کوئی دشواری نہ ہو ۔