Monday, March 8, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشتگرد اسلم عرف اچھو افغانستان میں ہلاک ہو گیا

دہشتگرد اسلم عرف اچھو افغانستان میں ہلاک ہو گیا
December 25, 2018
کراچی (92 نیوز) ایک اور ملک دشمن مارا گیا ۔ دہشتگرد اسلم عرف اچھو کی افغانستان میں ہلاکت ہو گئی۔ چینی قونصلیٹ حملے میں پاکستان کو مطلوب دہشت گرد اسلم اچھو افغانستان میں مارا گیا۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں تاجو مری، رحیم مری اور اسلم کے چار محافظ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا قندھار میں اسلم اچھو کی رہائش گاہ پر جاری اجلاس میں ہوا۔ دہشت گرد اسلم اچھو نے اسپتال جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اسلم اچھو چینی قونصلیٹ پر حملے سمیت دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔ اسلم اچھو بلوچستان میں آپریشن کے دوران زخمی ہو کر افغانستان اور پھر بھارت چلا گیا تھا۔ بھارت کے میکس اسپتال میں دہشت گرد اسلم عرف اچھو کا مکمل علاج کرایا گیا۔ اسلم افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔