دہشتگردوں کا سرحد پار سے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے پر حملہ ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

دہشتگردوں سرحد شمالی وزیرستان سرحدی علاقے حملہ پاک فوج جوان شہید
۲۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۰۰ دن

 راولپنڈی (92 نیوز) دہشتگردوں نے سرحد پار سے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 6 جوان دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گرباز کے علاقے میں پاک فوج کے گشت پر معمور جوانوں کو نشانہ بنایا۔ شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سپاہی علی رضا، سپاہی بابر اور سپاہی احسن بھی شہداء میں شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز