Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
January 28, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ، دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ دائر کردہ درخواست میں کہا گیا  کہ 2018کے الیکشن میں نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے ، الیکن کمیشن میں فیصل واوڈا نے دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا،فیصل واوڈا نے دہری شہریت چھپا کر اور جھوٹا حلف نامہ جمع کراکر بددیانتی کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد فیصل واوڈا نے امریکی شہریت چھوڑنے کے لیے اپلائی کیا ، سپریم کورٹ واضح کر چکی  ہے کہ نامزدگی فارم جمع کراتے وقت دوہری شہریت چھوڑنے کاسرٹیفکیٹ دینا ضروری ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فیصل واوڈا کی ممبرشپ فوری معطل کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ریکوری کی جائے،درخواست میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری قانون وانصاف، سیکرٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔