دھونی کو ویسٹ انڈیز نہ بھیجنے کا فیصلہ

بھارت دھونی ویسٹ انڈیز سپورٹس ڈیسک ممبئی سیمی فائنل
۱۸ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۷ دن

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والے بھارت نے اپنی ٹیم کے حوالے سے اہم ترین اقدامات پر غور شروع کر دیاہے جس میں ممکنہ طور پر پہلا شکار دھونی ہو سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو ویسٹ انڈیز میں سیریز کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے  ،بھارتی اخبار کا کہناتھا کہ دھونی ویسٹ انڈیز نہیں جائیں گے اور وکٹ کیپنگ کیلئے وہ ٹیم انڈیا کیلئے پہلی ترجیح نہیں ہوں گے جبکہ ان کی جگہ رشبھ پنٹ کو ٹیم میں کھلایا جائے گا ۔

اس دوران مہندر سنگھ دھونی اس تبدیلی کو ممکن بنانے کیلئے اپنی مدد فراہم کریں گے ، وہ ممکنہ طور پر پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے تاہم 15 رکنی سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز