Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے بعد کراچی میں خاتون کی خودکشی، 4 ملزم گرفتار

دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے بعد کراچی میں خاتون کی خودکشی، 4 ملزم گرفتار
April 9, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں بلیک میلنگ اور دھمکیوں سے تنگ 36 سالہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

خاتون کے بھائی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ خاتون نے انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے اپنی سہیلی کو آڈیو میسج اور تصویر بھیجی، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا بھی بتایا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم وقاص نے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بنائی، ملزم فرحان نے خاتون کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا،
خاتون کے بھائی کے مطابق ملزم بہن کے بچوں کو مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔