دھرنوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات منظرعام پر لائی جائیں گی ، شہریار خان آفریدی

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۷:۳۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے کہا کہ دھرنوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات منظرعام پر لائی جائیں گی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دھرنوں کے دوران سیاسی جماعتوں کے کردار پر بھی سوال اٹھا دیا۔ کہا کہ جلاؤ گھیراؤ میں سیاسی جماعتوں کے کچھ لوگ بھی ملوث ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ دھرنے والوں نے گستاخانہ مواد کے معاملے پر حکومت کے کردار کو سراہا۔ آسیہ بی بی کے معاملے پر عوام کو حقائق کا علم نہیں۔

وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ نئے پاکستان میں لوگوں پر گولیاں نہیں چلائی جائیں گی۔ ہر پاکستانی کا حق ہے کہ وہ نظرثانی میں جائے۔ ریاست سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرائے گی۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے حوالے سے بڑے طریقے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ قانون توڑنے والوں کے ساتھ کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔

تازہ ترین ویڈیوز