دکی میں وبائی امراض پھوٹنے سےتین بچے جاں بحق

دکی وبائی امراض
۱۴ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۵۵ شام

دکی ( 92 نیوز) بلوچستان کے علاقے دکی میں وبائی مرض پھوٹنے  سے تین بچے جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں تاحال نہ پہنچ سکیں ۔

بلوچستان کے علاقے دکی میں وبائی مرض پھوٹ پڑا ،  وبائی مرض سے اب تک تین بچے جان کی بازی ہار گئے9بچے متاثر ہیں جب کہ اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

دو روز گزرنے  کے باوجود میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقے تک نہ پہنچ سکیں  جس سے مکینوں  میں بے چینی پائی جاتی ہے ، ایم ایس دکی ہسپتال کے مطابق وبائی مرض کے لئے مکمل تشخیص نہیں ہوئی ، مرض سے لگتا ہے کہ ڈکٹیریا یا ممپس کی بیماری ہے جو زیاد ہ انگور کھانے سے بھی ہوتا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز