Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دو کارکنوں کے جاں بحق ہونے کے پیچھے ن لیگ ہے، فردوس عاشق اعوان

دو کارکنوں کے جاں بحق ہونے کے پیچھے ن لیگ ہے، فردوس عاشق اعوان
February 19, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دو کارکنوں کے جاں بحق ہونے کے پیچھے ن لیگ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کے کارکنوں نے ن لیگ کے مافیا کا سینہ تان کر مقابلہ کیا۔ رانا ثنااللہ نے پولنگ عملے کو زدو کوب کرنے کی کوشش کی، ن لیگ نے پولنگ کیمپس کو بھی یرغمال بنایا۔

اُنہوں نے کہا، الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے ن لیگ نے کارکنوں کو اکسایا،ان کی گاڑیوں میں اسلحہ تھا،جب پولیس آئی تو یہ بھاگ نکلے، غنڈہ گردی کی سیاست کا مقابلہ کرنے پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

اُن کا کہنا تھا، الیکشن کمیشن نے حکومتی ارکان کو نوٹس دیئے، اپوزیشن کو دیکھنے والی آنکھ بند رکھی۔