دو سو روپے کے پرائز بانڈ کی 78ویں قرعہ اندازی 17جون کو ہوگی

پرائز بانڈ ‏ قرعہ اندازی ‏ مظفرآباد ‏92 نیوز اسٹیٹ بینک آف پاکستان ‏
۱۲ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ دن

مظفرآباد( 92 نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام دو سو روپے کے پرائز بانڈ کی 78ویں قرعہ اندازی 17جون کو مظفرآباد میں ہوگی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق 200روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 17جون بروز سوموار صبح 9بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان مظفرآباد برانچ میں کی جائے گی۔

جس میں کل 2400انعامات کی قرعہ اندازی ہوگی۔

پہلا انعام جیتنے والے خوش نصیب کو ساڑھے سات لاکھ روپے کا انعام ملے گا جب کہ دوسرے انعام میں   اڑھائی لاکھ روپے کے تین انعامات ہوں گے ، تین خوش نصیب دوسرا انعام جیت پائیں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز