دو دن میں سندھ پولیس کے 171 اہلکار اور افسران کورونا کا شکار


دو دن ، سندھ پولیس ، 171 اہلکار اور افسران ، کورونا کا شکار ، کراچی ، 92 نیوز
11 جولائی, 2020 1:04 شام

کراچی (92 نیوز) کورونا کی وباء نے سندھ پولیس کو لپیٹ میں لے لیا۔ 2 دن میں سندھ پولیس کے 171 اہلکار اور افسران کورونا کا شکار ہوگئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثر پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعداد دو ہزار 96 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث 16 افسران اور اہلکار شہید ہوچکے ہیں، سندھ پولیس کے 1584 افسران و اہلکار زیرعلاج ہیں۔ 496 افسران اور جوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز