دوسرے ٹی 20 میں ناردرن کی ایم سی سی کو 9 رنز سے شکست


دوسرے ٹی 20 ، ناردرن ، ایم سی سی ، 9 رنز ، شکست ، لاہور ، 92 نیوز
۱۷ فروری, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۶ شام

لاہور (92 نیوز) دوسرے ٹی 20 میں ناردرن نے ایم سی سی کو 9 رنز سے شکست دے دی۔ ناردرن کی طرف سے علی عمران 64 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ایچی سن کالج لاہور میں ہونے والے دوسرے ٹی  ٹونٹی میں ناردرن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔

ناردرن کی طرف سے علی عمران 64 اور سرمد بھٹی 25 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے  فیضان ریاض نے 19،مبشر خان نے 14 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ایم سی سی کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنزبنا سکی۔ سمت پٹیل 39 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، سنگاکارا 10، روی بوپارہ 19 رنز بنا سکے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان ماجد خان، سلیم الطاف، محمد الیاس اور آل راؤنڈر محمد حفیظ  نے بھی میچ  دیکھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.