دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور آسٹریلیا برمنگھم میں آج مدمقابل ہوں گی

دوسرے سیمی فائنل انگلینڈ آسٹریلیا برمنگھم مدمقابل
۱۰ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۸ شام

 برمنگھم (92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا انتخاب آج ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور آسٹریلیا برمنگھم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

برمنگھم میں ہونیوالے اہم میچ کیلئے کھلاڑیوں کی تیاریاں ہیں مکمل  تو تماشائی بھی روایتی حریفوں کے درمیان ایکشن دیکھنے کیلئے ہیں پرجوش ہیں۔ لیگ میچ میں کینگروز نے میزبان ٹیم کو 64 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلش ٹیم 27 سال بعد میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ کینگروز آٹھویں بار سیمی فائنل کھیلیں گے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 1975 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوئیں جہاں کینگروز نے انگلش ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ فاتح ٹیم چودہ جولائی کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز