Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دوسرا ٹی 20، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرا ٹی 20، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
April 12, 2021

جوہانسبرگ (92 نیوز) جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کا حساب دوسرے میں چکا دیا، میزبان ٹیم نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی چھ وکٹوں سے جیت لیا۔ چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

جنوبی افریقہ نے 141 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ایڈن مرکرم کی 30 گیندوں پر 54 رنزکی دھواں دھار اننگز کھیلی، ایڈن مرکرم کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوررز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم اور حفیظ کے سوا کوئی کھلاڑی قابل قدر کارکردگی نہ دکھا سکا، بابر اعظم نے 50 اور حفیظ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

رضوان صفر، شرجیل 8، حیدر علی 12 اور فہیم اشرف 5 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لنڈے اور لیزاد ولیمز کی تین ،تین توتبریز شمسی اورماگالا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔