دوسرا ون ڈے، پاک سری لنکا کرکٹ ٹیموں کی نیٹ پریکٹس

دوسرا ون ڈے ،پاک سری لنکا ،کرکٹ ٹیموں، نیٹ پریکٹس، نیشنل اسٹیڈیم، کراچی، 92 نیوز
۲۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ شام

کراچی (92 نیوز) پاک سری لنکا دوسرے ون ڈے میچ کے لئے دونوں کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھر پور نیٹ پریکٹس کی، نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول پاک فوج اور رینجرز نے سنبھال رکھا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکن ٹیم نے دن کی روشنی میں بھرپور نیٹ پریکٹس کی، لنکن کھلاڑیوں نے بیٹنگ ،بائولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا اورپھر واپس ہوٹل پہنچایا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے بھی شام کے سیشن میں فلڈ لائٹس کی روشنی میں بھر پور نیٹ پریکٹس کی، اس سے قبل گرائونڈ اسٹاف نے طوفانی بارش سے متاثرہ گرائونڈ کو مکمل طور پر خشک کیا، میچ کیلئے تیار کی گئی پچ کو رولر کی مدد سے ہموار کیا گیا، تیسرا میچ 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارش کی نظر ہونے کی وجہ سے شائقین 10 برس بعد کسی انٹرنیشنل ٹیم کیخلاف قومی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز