Monday, January 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 54 رکنی قومی اسکواڈ لاہور سے روانہ

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 54  رکنی قومی اسکواڈ لاہور سے روانہ
November 23, 2020

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم  کے 55ارکان کےکوروناٹیسٹ منفی آ گئے  قومی  ٹیم  دورہ نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہو گئی ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان تیز بخار کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے، انہیں ٹیم ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا۔

 

دوسری طرف  قومی ٹیم  نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مصروف دن گزارا۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا،  ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم نے تمام ارکان  کو کورونا پروٹوکولز   کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

سکواڈ میں پہلی بار شامل عمران بٹ نے کہا کہ وہ پاکستان شاہینز کا حصہ ہیں تاہم اپنی کارکردگی سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا ، قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 18دسمبر سے شروع ہونے والی سیریز میں تین نٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔