Monday, January 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دورہ نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کا 54 رکنی سکواڈ کرائسٹ چرچ پہنچ گیا

دورہ نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کا 54 رکنی سکواڈ کرائسٹ چرچ پہنچ گیا
November 24, 2020

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز نیوزی لینڈ کے شہرآک لینڈ سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ پہنچنے پر 54 رکنی سکواڈ کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کردیا گیا۔ سکواڈ میں شامل تمام اراکین ہلٹن ہوٹل میں 14 روزہ قرنطینہ میں رہیں گے اور ان کے تین کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

ابتدائی ٹیسٹ 25 نومبر کو ہو گا جس کے نتائج منفی آنے پر 14 روزہ آئسولیشن کے دوران سکواڈ کو مقررہ وقت اور مقام پر ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ سکواڈ کے ارکان دو ہفتوں کے قرنطینہ اور ٹریننگ کے بعد انٹرا سکواڈ میچ کھیلیں گے۔

پاکستان دورہ نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو ہو گا۔