Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دورہ زمبابوے ، پاکستان نے پہلا ٹی 20 میچ جیت لیا

دورہ زمبابوے ، پاکستان نے پہلا ٹی 20 میچ جیت لیا
April 21, 2021

ہرارے ( ویب ڈیسک ) پاکستانی ٹیم  نے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو  11 رنز سے شکست دے دی ۔ 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 138 رنز بنا پائی ۔

زمبابوے کی دعوت پر پاکستانی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنا سکی ، اوپنر بابر اعظم دو ،اپنر محمد رضوان 82 رنز کےساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ فخر زمان 13، محمد حفیظ 5، دانش عزیز 15،فہیم اشرف ایک اور محمد نواز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے اوپنر تیناشے 29، ویسلے مدھویر 14، تادیوانیشے مرومانی صفر، کریج ایروائن 34، ریان بوری 14، سین ویلیمز 9، ریجز چھیکابوے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے تین ، محمد حسنین نے دو محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔