Monday, April 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دورہ بنگلہ دیش، قاسم اکرم کی قیادت میں قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کا اعلان

دورہ بنگلہ دیش، قاسم اکرم کی قیادت میں قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کا اعلان
April 8, 2021

لاہور (92 نیوز) قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ قاسم اکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عباس علی،عبد الفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، عالیان محمود، احمد خان، علی اسفند، فہد منیر، فیصل اکرم، حسیب اللہ، معاذ شفقت، عرفان نیازی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ محمد شہزاد، منیب واصف، رضا المصطفیٰ، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

قومی اسکواڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں اعجاز احمد اور مشتاق احمد کی زیر نگرانی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 19 اپریل سے پانچ ایک روزہ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز سلہٹ میں ہوگا۔ دورے کے دوران قومی ٹیم بنگلہ دیش انڈر نائنٹین کیخلاف چارروزہ میچ بھی کھیلے گی۔