Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے

دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے
July 4, 2020
لاہور (92 نیوز) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل باقی تین کھلاڑیوں کا چوتھا کورونا ٹیسٹ لیا گیا، عمران خان، حیدرعلی اور کاشف بھٹی کے لاہور کے نجی ہوٹل میں سیمپل لیے گئے، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجا جائے گا۔ دورہ انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لے لیے  گئے، عمران خان، حیدرعلی اور کاشف بھٹی کےلاہور کے نجی ہوٹل میں بائیو سکیور فلور پر کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لیے گئے۔ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں انگلینڈ بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ نوجوان باؤلر حارث رؤف کا تیسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور وہ چند روز مزید قرنطینہ کریں گے۔ دوسرے دستے میں انگلینڈ پہنچنے والے 6 کھلاڑیوں کے ووسٹر میں کورونا سیمپل لیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آج آئے گی، پاکستان ٹیم آج ووسٹرمیں ٹریننگ کے بجائے ریسٹ کرے گی اور کل سے پہلا دوروزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔