Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دورانِ علاج حالت مسلسل بگڑ رہی تھی، ڈاکٹرز موت کے اعلان کی تیاری کررہے تھے، بورس جانسن

دورانِ علاج حالت مسلسل بگڑ رہی تھی، ڈاکٹرز موت کے اعلان کی تیاری کررہے تھے، بورس جانسن
May 3, 2020
لندن (92 نیوز) کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ دورانِ علاج ان کی حالت مسلسل بگڑ رہی تھی، اور ڈاکٹرز ان کی موت کا اعلان کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ان کی حالت مسلسل بگڑ رہی تھی، انہیں زندہ رکھنے کیلئے بھاری مقدار میں آکسیجن کا استعمال کیا گیا، ان کی حالت بالکل بھی ٹھیک نہیں تھی اور وہ اس مشکل وقت کو جھٹلا نہیں سکتے۔ بورس جانسن نے مزید حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ جب انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا، تو کم بخت اشارے سب کے سب ان کی حالت مزید بگڑنے کی نشاندہی کر رہے تھے، تب انہیں احساس ہوا کہ اس بیماری کا تو کوئی علاج بھی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے خراب صورتحال کی پیشگی تیاری کر رکھی تھی، ڈاکٹروں کے پاس ان کی موت کا اعلان کرنے کیلئے مخصوص اسٹریٹجی بھی بالکل تیار تھی، دوران علاج وہ اپنے آپ سے بار بار یہی سوال کرتے رہے کہ آخر وہ اس مشکل صورتحال سے کیسے نکلیں گے؟؟؟ جانسن کیلئے اس بات پر یقین کرنا بہت مشکل تھا کہ انکی حالت چند ہی دنوں میں اتنی بگڑ گئی تھی، وہ بہت مایوس تھے کہ آخر انکی صحت میں بہتری کیوں نہیں آ رہی۔ برطانوی وزیراعظم نے اپنی صحتیابی کا سہرا ڈاکٹروں اور طبی عملے کے سر باندھا اور کہا کہ بہترین دیکھ بھال کے باعث ہی وہ بچ پائے ہیں، جس پر وہ این ایچ ایس اسٹاف کے بہت مشکور ہیں۔