دوبارہ پوسٹمارٹم کیلئے صلاح الدین کی قبر کشائی


دوبارہ پوسٹمارٹم ‏ صلاح الدین ‏ قبر کشائی ‏ کامونکی ‏ ‏92 نیوز پولیس حراست
21 ستمبر, 2019 6:36 شام

کامونکی ( 92 نیوز) پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے دوبارہ پوسٹمارٹم کے لئے قبر کشائی کی گئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ کامونکی کی زیر نگرانی قبر کشائی کا عمل  ہوا۔

صلاح الدین کے والد محمد افضال نے کہا کہ دوبارہ پوسٹمارٹم اور قبر کشائی سے  بہت تکلیف ہوئی ، تفتیش کا نظام بہتر ہونا چاہئے ۔

میڈیکل بورڈ نےصلاح الدین کے پوسٹمارٹم کا عمل مکمل کرلیا ،  نمونے فرانزک لیب لاہور جائیں گے اور وہیں سے حتمی رپورٹ جاری ہوگی۔

ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ سے صلاح الدین کی میت گورالی کیلئے روانہ کر دی گئی ، بھائی ظہیر الدین بابر کے مطابق  گاؤں پہنچتے ہی صلاح دین کی دوبارہ تدفین کی جائیگی۔

تازہ ترین ویڈیوز