دنیا کشمیریوں کی حمایت میں نکل آئی ، ملک ملک مظاہرے


اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز دنیا ‏ کشمیریوں کی حمایت ‏ اٹلی ‏ بریشیا ‏ جنوبی کوریا ‏ دارالحکومت سیئول برطانوی دارالحکومت ‏ لندن ‏ نیوزی لینڈ ‏ ہملٹن ‏ تہران ‏ اقوام متحدہ ‏ بھارتی سفارتخانے ‏ کینیڈا ‏ امریکا ‏ ٹورنٹو ‏ اظہار یک جہتی ‏ کیلگری ‏ بھارتی اقدامات ‏ اوورسیز ‏ مظاہرین ‏ سان فرانسسکو ‏
۱۹ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) دنیا کشمیریوں کی حمایت میں نکل آئی ،  اٹلی کے شہر بریشیا ، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول، برطانوی دارالحکومت لندن اور نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں بھی احتجاج  کیا گیا جب کہ تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر اور بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ  ہوا ۔   کینیڈا اور امریکا میں بھی کشمیر کی آزادی کے نعرے لگ گئے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں کشمیریوں کے علاوہ سکھ، ہندو اور مقامی کمیونٹی بھی شریک ہوئی، اس موقع پر انڈیا گو بیک کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

کینیڈا کے ہی شہر کیلگری میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا گیا ، جس میں اوورسیز کشمیریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، مظاہرین بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر سے واپسی اور آزادی کا مطالبہ کیا۔

امریکی شہر سان فرانسسکو میں بھی مظلوم کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا  جس میں پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ادھر فلاڈلفیا میں بھی بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بڑوں کے علاوہ بچے بھی شریک تھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی والے بینر تھام رکھے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز