فرانس ‏، دنیا کا مہنگا ترین گھر فروخت کیلئے پیش کردیاگیا

فرانس
۱۵ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۷:۰۱ شام

فرانس ( 92 نیوز ) دنیا کا سب سے مہنگا گھر فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا۔ولا لیس سیڈرز کے نام سے مشہور یہ محل نما گھر 187سال قدیم ہے جو 35 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 14شاہی بیڈروم ہیں۔

فرانس کے جنوبی علاقے میں واقع یہ شاندار محل جو کبھی بیلجیئم کے شاہی خاندان کی ملکیت ہوا کرتا تھا ساڑھے 31 کروڑ پاؤنڈ یعنی تقریباً 47 ارب پاکستانی روپے میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

اس محل میں ایک باغ بھی موجود ہے جسے یورپ کے خوبصورت ترین باغوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس باغ میں گھاس کے میدان بھی ہیں جبکہ 15ہزار سے زائد درخت ہیں اور 20 گرین ہاؤس ہیں جن میں دنیا بھر کے خوبصورت اور نایاب پودے اگائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز