Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا بھر میں 92 نیوز یو کے کی تیسری سالگرہ شاندار انداز میں منائی جا رہی ہے

دنیا بھر میں 92 نیوز یو کے کی تیسری سالگرہ شاندار انداز میں منائی جا رہی ہے
December 12, 2020

لندن (92 نیوز) دنیا بھر میں 92 نیوز یو کے کی تیسری سالگرہ شاندار انداز میں منائی جارہی ہے،مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے،متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی 92 نیوز یو کے کی تیسری سالگرہ کے حوالے سے دوتقریبات منعقد کی گئیں،شرکا نے اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننےپر نائنٹی ٹو نیوز یوکے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

92 نیوز یو کے کو سکرین پر نمودار ہوئے 3 سال مکمل ہو گئے۔دنیا بھر میں اس نیوز چینل کے چاہنےوالے اس کی تیسری سالگرہ کا اہتمام کر رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دو مختلف مقامات پر92 نیوز یوکے کی تیسری سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، سالگرہ کی پہلی تقریب میں نئے شادی شدہ جوڑے نے شرکت کی 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دولہا دلہن نے 92نیوز یوکے کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے اوورسیز پاکستانیوں کی آواز قرار دیا۔

کیک کٹنگ کی دوسری تقریب کا اہتمام سوشل میڈیا سٹارز اور ٹک ٹاکرز کی جانب سے کیاگیا جس میں ہزہائی نس شیخ سعید بن خلیفہ النہیان کے فنانشل ایڈوائزر عرفان خان اور دیگر نے شرکت کی اور 92 یوکے کی کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔

برطانیہ،یورپ،ایشیا،مشرق وسطی اور امریکہ سمیت  دنیا بھر سے اہم شخصیات اور پاکستانیوں کے 92 نیوز یوکے کی تیسری سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اوور سیز پاکستانی 92نیوز یو کے  کی کیمونٹی کے لئے گراں قدر خدمات پر زبر دست  انداز میں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔