Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا بھر میں کورونا کے 2 لاکھ نئے کیسز رپورٹ، ہلاکتیں 4 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا کے 2 لاکھ نئے کیسز رپورٹ، ہلاکتیں 4 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز
June 20, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کے وار مزید تیز ہونے لگے، 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی تعداد 87 لاکھ 60 ہزار ہوگئی، دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں بھی 4 لاکھ 62 ہزار سے بڑھ گئیں۔ برازیل میں مزید ایک ہزار 221، امریکا میں 714، میکسیکو میں 647 ہلاکتیں ہوگئیں۔ بھارت میں مزید 366، چلی میں 252 اموات ہوئیں۔ عراق میں مزید 69، مصر میں 79، ایران میں 120، ترکی میں 23، سعودی عرب اور بنگلہ دیش میں 45، 45 جبکہ انڈونیشیا میں مزید 34 افراد جان لیوا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ ادھر کینیڈا میں 46، برطانیہ میں مزید 173، اٹلی میں 47، روس میں 181 اور فرانس میں 14، بیلجیئم میں 12، پیرو میں 199 اور جنوبی افریقہ میں 94 افراد چل بسے۔