دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 7 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز


دنیا ، کورونا ، اموات ، 10 لاکھ 16 ہزار 527
06 اگست, 2020 9:12 دن

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے عالمی وار جاری ہیں، دنیا بھر میں ہلاکتیں 7 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

چوبیس گھنٹوں میں برازیل میں مزید 1322، امریکا میں 1311، بھارت میں 919 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو میں مزید 829، جنوبی افریقہ میں 414، کولمبیامیں 309 اموات رپورٹ ہوئیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 89 لاکھ تک جا پہنچی، ایک کروڑ 21 لاکھ مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے۔

تازہ ترین ویڈیوز