Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں

دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں
March 5, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ایک روز میں مزید 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ مجموعی اموات 25 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

امریکا میں 1993، برازیل 1786، میکسیکو 857 اور روس میں 475 مریض ہلاک ہوئے۔ اٹلی 339، فرانس 293، پولینڈ 289 اور اسپین میں 254 متاثرین چل بسے ۔ متاثرین کی عالمی تعداد 11 کروڑ 62 لاکھ سے بڑھ گئی۔ 9 کروڑ 18 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

ایران میں 78 مریضوں نے کورونا وائرس کے باعث دم توڑا، 8 ہزار 404 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ترکی میں مزید 68 اموات، 11 ہزار 322 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ سعودی عرب میں 4 اموات، 375 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

برازیل کے دوسرے بڑے شہر ریو ڈی جنیرو میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافے پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی۔ غیرضروری کاروبار بند  ، ریسٹورنٹس شام 5 بجے تک کھولے جا سکیں گے۔ رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو کا بھی نفاذ ہو گا۔ پابندیاں 11 مارچ تک رہیں گی۔