دنیا بھر میں کورونا سے اموات 7 لاکھ 63 ہزار 133 ہوگئیں


دنیا بھر ، کورونا ، اموات 7 لاکھ 63 ہزار 133 ، واشنگٹن ، 92 نیوز
15 اگست, 2020 8:20 شام

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 لاکھ 63 ہزار 133 تک پہنچ گئی، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 45 ہزار 731 ہوگئی۔

دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ 41 لاکھ 39 ہزار 465 مریض صحت یاب بھی ہو چکے۔

امریکا میں 24 گھنٹوں میں 1120 اور بھارت میں 990 اور برطانیہ میں 11 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے۔

عراق میں 68، ایران میں 169، ترکی میں 22، سعودی عرب 35، بنگلہ دیش 34 انڈونیشیا میں مزید 53 افراد جان لیوا مرض سے جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین ویڈیوز