Friday, June 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا بھر میں کورونا بے قابو، اموات ایک کروڑ 56 لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا بے قابو، اموات ایک کروڑ 56 لاکھ سے تجاوز
December 9, 2020

نیو یارک (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو گیا ہے ، اموات ایک کروڑ 56 لاکھ سے بڑھ گئیں ۔ امریکا میں مزید2887 ،برازیل میں 796 اور اٹلی میں 634 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر  کی شدت جاری ہے ، ہر گزرتے دن کیساتھ  ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔عالمی سطح پر  اب تک مہلک وائرس سے  ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 56 سے تجاوز کر چکی ہے ۔

جرمنی میں مزید622 ، برطانیہ میں 616 اورروس میں مزید 562 اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔ کورونا کیسزکی عالمی  تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ تک جا پہنچی ۔

دنیا بھر میں 4 کروڑ 74 لاکھ 47 ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔