Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا بھر میں کورونا ایک روز میں ساڑھے 10 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا

دنیا بھر میں کورونا ایک روز میں ساڑھے 10 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا
March 4, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کے وار تیز ہو گئے۔ ایک روز میں ساڑھے 10 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا۔

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 25 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ امریکا میں مزید 1343، میکسیکو 1035، روس میں 452 مریض ہلاک ہوئے، اسپین 446، اٹلی 347، فرانس 322، برطانیہ میں 315 متاثرین چل بسے۔ پولینڈ 309، جرمنی 243، انڈونیشیا 203، یوکرین میں مزید 185 اموات ہوئیں۔ ہنگری 136، جمہوریہ چیک 107، سلواکیہ 101، بھارت میں 86 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

 کورونا وائرس سے ایران میں 86 مریضوں نے دم توڑا اور 8 ہزار 525 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ترکی میں مزید 65 اموات، 11 ہزار 520 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ سعودی عرب میں 5 اموات، 331 نئے مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 11 کروڑ 56 لاکھ تک جا پہنچی۔ دنیا بھر میں کورونا کے 9 کروڑ 13 لاکھ سےزائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔