Sunday, May 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا بھرمیں کورونا ایک روز میں مزید 13 ہزار سے زائد جانیں لے گیا

دنیا بھرمیں کورونا ایک روز میں مزید 13 ہزار سے زائد جانیں لے گیا
April 9, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا ایک روز میں مزید 13 ہزار سے زائد جانیں لے گیا۔ ہلاکتیں 29 ہزار 13 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

برازیل میں 3928، امریکا 951، پولینڈ 954 اور  بھارت میں 802 مریض چل بسے۔ کورونا سے میکسیکو 596 ، اٹلی 487، یوکرائن 464، روس 365 اور فرانس میں 345 افراد ہلاک ہوئے۔

جان لیوا وائرس کورونا سے ایران میں 185 مریضوں نے دم توڑا، 22 ہزار 586 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ برطانیہ میں 53 متاثرین ہلاک، 3 ہزار30 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ سعودی عرب میں 9 اموات، 902 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

دنیا بھرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے بڑھ گئی۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد بھی 10 کروڑ 82 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔