Thursday, November 26, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

دفاع پاکستان مارچ کراچی کینٹ سے رحیم یار خان کیلئے روانہ

دفاع پاکستان مارچ کراچی کینٹ سے رحیم یار خان کیلئے روانہ
March 10, 2019 01:39 pm

رحیم یار خان کراچی ( 92 نیوز) دفاع پاکستان مارچ کراچی کینٹ سے رحیم یار خان کیلئے روانہ  ہو گیا۔ مارچ ملک کی سلامتی امن بقا یکجہتی اور دفاع کے لیے نکالا جارہا ہے ۔ ملک کی سلامتی ،امن وبقا یکجہتی اور دفاع کے لیے پی ٹی آئی کی دفاع پاکستان مارچ صبح سات بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوا ۔ تین روزہ دفاع پاکستان مارچ کی قیادت پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کر رہے ہیں، روانگی سے قبل پی ٹی آئی کے دعا بھٹو،جمیلا بلوچ اور ثوبیہ کارکنان کینٹ اسٹیشن پہنچے ،جنہوں نے ملکی حمایت  میں نعرے لگائے ۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور فوجی جوانوں کے صحیح فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کا سر بلند ہے اور مودی کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم لڑنے کو بھی تیار ہیں اور مرنے کو بھی تیار ہیں۔ کراچی سے روانہ ہونے والی تین روزہ دفاع پاکستان مارچ 22 مقامات سے ہوتے ہوئے  رحیم یار خان تک جائے گی ،جس کے بعد بذریعہ روڈ ڈاوباوڑو ، کشمور ،کندھکوٹ ،جیکب آبادسے سیہون شریف میں درگاہ قلندر لال شہباز پر اختتام پذیر ہوگی۔

Contact Details