Monday, June 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دفاعی بجٹ میں 74 ارب روپے اضافہ

دفاعی بجٹ میں 74 ارب روپے اضافہ
June 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) دفاعی بجٹ میں 74 ارب روپے اضافہ کردیا گیا، وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبوں کو اضافی رقوم دینے کا اعلان کیا جبکہ توانائی، ریلوے، پی آئی اے کیلئے بھی خاطر خواہ رقوم رکھی گئیں۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے ایک ہزار 377 ارب روپے مختص کیے گیے۔ دفاعی بجٹ مجموعی بجٹ کا 16 فیصد جبکہ پاک آرمی کا بجٹ 7 فیصد ہے۔

دوہزارانیس، بیس میں معاشی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ منجمد رہا۔ دوہزار بیس، اکیس میں بھی پاک فوج کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا۔

وزیرخزانہ نے کہا مقامی انتظام کیلئے 479 ارب رکھے گئے، لوکل باڈی انتخابات اور نئی مردم شماری کیلئے پانچ پانچ ارب رکھے گئے۔ ہنگامی حالات اور کورونا سے نمٹنے کیلئے ایک سو ارب رکھے گئے۔ ترقیاتی بجٹ میں چالیس فیصد سے زیادہ اضافہ کیا جارہا ہے۔

وزیرخزانہ نے شعبہ توانائی میں اصلاحات لانے کا اعلان کیا، گردشی قرضے کم کئے جائیں گے، ڈیموں کیلئے رقم بھی مختص کردی گئی۔

وزیرخزانہ نے سی پیک پر کام تیز کرنے کا اعلان کیا، مالی سال کے دوران21ارب ڈالر کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ ریلوے کیلئے ایم ایل ون منصوبہ تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔

وزیرخزانہ نے کہا ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 66 ارب مختص کیے گئے۔ پی آئی اے کیلئے 20 ارب اور اسٹیل ملز کے لیے 16ارب کا پیکیج دیا گیا۔