دعا منگی کی رہائی کیلئے تاوان ساؤتھ زون میں اداکیا گیا ، ذرائع


دعا منگی ‏ ساؤتھ زون کراچی ‏ ‏92 نیوز شرائط ‏ تاوان
۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۳ شام

کراچی ( 92 نیوز) دعامنگی کیسے رہا ہوئی؟، کیا محرکات تھے؟، کونسی شرائط مانی گئیں؟ ، تاوان کتنا دیا گیا؟ ، کراچی میں رات کے وقت لڑکیوں کو اغوا کرنے والا گینگ پولیس کیلئے کئی سوالات چھوڑ گیا۔ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے کے ماہر ہونے کے باعث گرفت سے باہررہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق دعا منگی کی رہائی کیلئے تاوان کی رقم ساؤتھ زون میں مسجد کے قریب ادا کی گی۔لیکن اہلخانہ نے تاوان ادا کرنے سے متعلق پولیس کو اعتماد میں نہیں لیا۔

تفتیشی حکام نے ملزمان کے ساتھیوں سے مقابلے کا انکشاف کردیا کہا کہ  تین دن پہلے عزیر بھٹی کے علاقے میں ملزمان اور پولیس کے درمیان آمنا سامنا ہوا  ، نقاب پوش ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی گولیاں چلادیں  جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم کے زخمی ہونے کا شبہ ہے۔

مقابلے کےدوران برآمد ہونےوالے گولیوں کےخول دعا منگی کے اغواء کے وقت چلائی گئی گولی سے میچ کرگئے ہیں۔

پولیس نےدعویٰ کیا ہے کہ دعا منگی کے اغواء میں گزشتہ ماہ فیروزآباد سے چھینی گئی گاڑی استعمال کی گئی جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر واردات کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے دعا منگی کیس کی فائل بند نہیں کی جارہی ہے بلکہ ملزموں کو ڈھونڈ کر سزا دی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز