Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے چوکنا رہنا ہو گا ، آرمی چیف

دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے چوکنا رہنا ہو گا ، آرمی چیف
February 18, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے چوکنا رہنا ہو گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف ایئر وار کالج کراچی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور کامیابیوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف کو صدی پرانے ڈھانچے کی بہتری پر بریفنگ دی گئی۔

ڈپو کو جدید طرز پر ڈھالنے، بہتر لاجسٹک تعاون پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

 آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب  کرتے ہوئے کہا افسران ہر ممکن کامیابی کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔ جنگی بالادستی کیلئے دور حاضر کے چیلنجز کا حقیقی ادراک ناگزیر ہے۔ ابھرتے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ ممکن ہے۔

ہمیں دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے چوکنا رہنا ہو گا۔