Sunday, May 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دس اپریل ووٹ چوروں، عوام پر مہنگائی مسلط کرنیوالوں کیلئے یومِ حساب ثابت ہوگا، حمزہ شہباز

دس اپریل ووٹ چوروں، عوام پر مہنگائی مسلط کرنیوالوں کیلئے یومِ حساب ثابت ہوگا، حمزہ شہباز
April 6, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کہتے ہیں دس اپریل ووٹ چوروں اور عوام پر مہنگائی مسلط کرنے والوں کے لیے یوم حساب ثابت ہوگا۔

منگل کے روز اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا، 10 اپریل کا سورج شیر کی فتح اور نااہل مافیا کی شکست لے کر طلوع ہو گا، ڈسکہ کے عوام فیصلہ سنائیں گے کہ وہ بےروزگاری اور معیشت کی تباہی سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ڈسکہ کے عوام پہلے کی طرح ایک بار پھر 10 اپریل کو اپنے ووٹ کی عزت کا پہرہ دیں گے۔ ڈسکہ کے عوام کشمیر کا سودا کرنے والوں سے بدلہ لیں گے۔