Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

دریائے سندھ سے نایاب ڈولفن فیض گنج کے مقام پر نہر میں آ گئی

دریائے سندھ سے نایاب ڈولفن فیض گنج کے مقام پر نہر میں آ گئی
December 12, 2019 09:26 pm

 کراچی (92 نیوز) دریائے سندھ سے نایاب ڈولفن فیض گنج کے مقام پر نہر میں آ گئی ۔ محکمہ وائلڈ لائف نے ڈولفن کو باحفاظت نکال لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے ڈولفن کی نایاب نسلیں اکثر چھوٹی نہروں میں آجاتی ہیں۔ نایاب ڈولفن کو دوبارہ دریائے سندھ سکھر میں چوڑا جائے گا۔ قبل ازیں سکھر میں کیرتھر کینال میں تین بلائنڈ ڈولفنز پھنس گئیں تھیں ۔ ریسکیو اہلکاورں نے ڈالفنز کو بچا لیا تھا ۔ ڈولفنز خوراک کی تلاش میں نہروں میں آئی تھیں۔ دونوں ڈولفن 7 فٹ سے زائد لمبی اور دونوں کا وزن 100،100 کلو سے زائد تھا۔ بلائنڈ ڈولفن کو محکمہ وائلڈ لائف اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے عملے نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد دریائے سندھ میں چھوڑ دیا تھا۔

رابطہ کیجیے