درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے

درندہ صفت ‏ بھارتی ‏ تین کشمیری شہید ‏ سرینگر ‏ ‏92 نیوز ‏ ضلع پلوامہ ‏ گھر گھر تلاشی ‏ حریت کمانڈر ‏ عبدالحمید
۲۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۹ دن

سرینگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر کو پابندیوں میں جکرے 80 روز ہو گئے ، درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران  مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، شہدا میں حریت کمانڈر عبدالحمید بھی شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں زندگی محصور ، مساجد پر پہرے ہیں ۔ دنیا کی سب سے بڑی جیل میں موت کا رقص جاری ہے ، جنت نظیر وادی کشمیر خون کا دریا بن گئی ہے ۔

درندہ صفت بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کو گذشتہ شام سے گھیرے میں لے رکھا ہے ،  گھر گھر تلاشی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جن میں شہید حریت کمانڈر ذاکر موسیٰ کے جانشین عبدالحمید للہری بھی شامل ہیں۔

قابض انتظامیہ نے احتجاج کے خوف سے پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے، وادی میں انٹرنیٹ بھی بند ہے جبکہ موبائل سروس انتہائی محدود پیمانے پر چل رہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز